اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 26 دسمبر بروز جمعہ کو مقامی تعطیل کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تمام وفاقی دفاتر بند رہیں گے، حکومت نے پہلا وضاحتی نوٹیفکیشن منسوخ کر کے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اسپتال، بینک، ضروری خدمات کے دفاتر، ایم سی آئی اور سی ڈی اے کے دفاتر کھلے رہیں گے، ضلعی انتظامیہ، پولیس، آئیسکو اور سوئی ناردن گیس کے دفاتر بھی کھلے رہیں گے۔
