افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد وہاں چھوڑا گیا جدید امریکی اسلحہ اب خطے کی سکیورٹی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے۔
افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں دہشت گرد گروہ اس اسلحے کو ہمسایہ ممالک میں دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں، جس کے شواہد مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔
امریکی جریدے دی جیو پالیٹکس کے مطابق پاکستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں کے ذریعے پاکستان میں سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں جدید امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا۔
