Wednesday, December 24, 2025
ہومپاکستانتحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی

اسلام آباد (سب نیوز)تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی۔وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش پر اپوزیشن الائنس تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اہم اجلاس میں حکومت سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی گئی۔
ترجمان کے مطابق آئینی اور جمہوری اقدار کی مضبوطی کیلئے مذاکرات پر تیار ہیں، شفاف انتخابات، متفقہ الیکشن کمشنر کی تقرری، قانون کی حکمرانی پرمذاکرات کیلئے تیار ہیں۔بیان کے مطابق ملک کودرپیش بحران، امن اوامان اور مایوسی کے خاتمے کیلئے نئے میثاق کی اشد ضرورت ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان نے بانی پی ٹی آئی سے نئے میثاق پر دستخط کرانے کی ذمہ داری لے لی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔