Wednesday, December 24, 2025
ہومتازہ ترینازبکستان کے سفیر کی وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل سے ملاقات

ازبکستان کے سفیر کی وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل سے ملاقات

اسلام آباد (سب نیوز) ازبکستان کے سفیر کی وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل سے ملاقات ۔ملاقات کے دوران ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری تعاون کو مزید فعال بنانے کے عملی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں صنعتی تعاون، تجارت، لاجسٹکس اور ٹرانزٹ راستے شامل ہیں۔دوطرفہ تجارت میں مسلسل اضافے کو سراہا گیا۔

رواں سال جنوری تا نومبر کے دوران باہمی تجارتی حجم 434 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا۔ ٹرانزٹ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے، کسٹمز طریقہ کار کو آسان بنانے اور ٹرانسپورٹ رابطہ کاری کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔اس کے علاوہ ٹرانس افغان ریلوے منصوبے پر عملدرآمد، ترجیحی تجارتی معاہدے کے تحت اشیا کی فہرست میں توسیع، پاکستان کی سرمایہ کاری کو ازبکستان میں راغب کرنے اور سیاحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے، بشمول تاشقندکراچی براہِ راست فضائی پرواز کے آغاز پر بھی گفتگو ہوئی۔ہم عملی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا کام جاری رکھیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔