اسلام آباد (آئی پی ایس )سنیئر لیگی رہنما اور سابق چیئرمین یونین کونسل راول ٹاون مارگلہ ٹاون سید ظہیر احمد شاہ کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی جس میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
میٹنگ کے دوران سابق چیئرمین یونین کونسل سید ظہیر احمد شاہ نے وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو اپنی یونین کونسل راول ٹاون مارگلہ ٹاون اور یونین کونسل کی ایکوئیر آبادیوں پونا فقیراں اور موچی موہڑہ سنمبل کورک گاوں کے جو ترقیاتی کام گزشتہ کافی عرصہ سے پائپ لائن میں موجود ہیں ان ترقیاتی کاموں میں راول ٹاون مارگلہ ٹاون کی گلیوں کی ری کارپٹنگ، مارگلہ ٹاون راول ٹاون کیلئے کرکٹ گراونڈز راول ٹاون قبرستان راول ٹاون مارگلہ ٹاون سٹریٹ لائٹس پارک رینویشن ورک، ایکوائر آبادیوں پونا فقیراں موہریاں موچی موہڑہ کی گلیوں اور سنمبل کورک اور دیگر علاقوں کے بجلی کے کام الیکٹرک پولز ٹرانسفارمرز راول ٹاون واٹر نیٹ ورک سسٹم اور مارگلہ ٹاون راول ٹاون انڈر گراونڈ واٹر ٹینک اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو سپیڈ اپ کرنے کیلئے ممبر ای اور ڈی جی پلاننگ اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرنے کا کہا ۔
وفاقی وزیر نے وفد کو یقین دلایا کہ انشااللہ راول ٹاون مارگلہ ٹاون اور ایکوائر آبادیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ مزکورہ ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں انشااللہ جلد ہی ممبر ای ڈی جی پلاننگ اور دیگر متعلقہ افسران سے فالواپ میٹنگ کر کے مذکورہ بالا ترقیاتی منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔وفد کے دیگر ارکان میں امیدوار برائے وائس چیئرمین راجہ انعام باسر سابق کونسلر سعید خان، امیدوار برائے جنرل کونسلر ملک محمد افضل،الیاس خان اور حسن شاہ شامل تھے۔
