Wednesday, December 24, 2025
ہومپاکستاننئے صوبوں کیلئے کمیشن قائم کیا جائے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

نئے صوبوں کیلئے کمیشن قائم کیا جائے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

پشاور (آئی پی ایس )گورنر کے پی فیصل کنڈی نے کہا ہے کہ نئے صوبے بنانے کے لیے کمیشن بنایا جائے اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبے بنانے ہیں تو اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے اور ایک کمیشن بنایا جائے، جو یہ فیصلہ کرے کہ کتنے صوبے بنانے ہیں۔گورنر کے پی کا مزید کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے خلاف نہیں، لیکن ان کی سیاسی تشکیل نہیں چاہتے۔ طلال چوہدری کا نئے صوبے کے حوالے سے بیان معنی خیز ہے۔ کیا حالات اسی لیے خراب کرنے ہیں کہ نئے صوبے بنائیں؟۔
فیصل کریم نے پی ٹی آئی سے حکومتی مذاکرات سے متعلق کہا کہ یہ وزیراعظم کا بڑا پن ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو دورہ مذاکرات کی دعوت دی۔ وہ پہلے بھی میثاق معیشت کی بات کر چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی پیشکش کے بعد اب پی ٹی آئی اپنے گھر میں فیصلہ کر لے کہ انہوں نے کرنا کیا ہے؟ یہ محمود اچکزئی کو کیا کچھ کہتے رہے۔ اب مذاکرات کا اختیار محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس کو دے دیا۔ یعنی ان کو بھی امپورٹڈ لیڈر چاہئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔