لاہور (سب نیوز)سیشن عدالت لاہور میں پولیس مقابلے میں ہلاک 3 بیٹوں کی والدہ نے آئی جی پنجاب اور سی سی ڈی سربراہ کے خلاف درخواست دائرکردی۔
درخواست میں آئی جی پنجاب اور سی سی ڈی سربراہ کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار زبیدہ بی بی نے اپنے وکیل آفتاب باجوہ کے توسط سے درخواست دائرکی جس میں موقف اپنایا کہ سی سی ڈی نے تین بیٹے، ایک داماد اور بھائی کوجعلی مقابلے میں قتل کیا، قتل کے مقدمات کی درخواست واپس نہ لینے پر پولیس دبا اور دھمکیاں دے رہی ہے۔
مزید کہا گیا کہ درخواست واپس نہ لینے پر مزید جعلی مقابلوں کی دھمکی بھی دی جارہی ہے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سی سی ڈی کوخوف و ہراس پھیلانے کی مبینہ ہدایات دی ہیں۔درخواست میں عدالت سے وزیراعلی سے منسوب مبینہ ہدایات کا نوٹس لینے اور پولیس کو ہراسانی سے روکنے اور تحفظ دینے کے احکامات دینے کی استدعا کی۔
سی سی ڈی نے 3 بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
