Wednesday, December 24, 2025
ہومپاکستانسی ڈی اے نے جموں اینڈ کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا،کاپی سب نیوز پر

سی ڈی اے نے جموں اینڈ کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا،کاپی سب نیوز پر

سلام آباد(سب نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )نے جموں اینڈ کشمیر کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکریٹری سردار سبیل ممتاز کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سوسائٹی کے تحت زون-2، 4 اور 5 میں ہاؤسنگ سکیمز، اپارٹمنٹس اور کمرشل منصوبوں کے لئے مختص زمین میں کچھ قوانین کی خلاف ورزی دیکھی گئی ہے۔
سی ڈی اے کی پلاننگ ونگ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق پبلک بلڈنگز” میں شامل زمین کو اتھارٹی کے نام منتقل کرنا لازمی ہے۔ پبلک بلڈنگز میں ہسپتال، پوسٹ آفس، پولیس اسٹیشن، ٹاؤن ہال، لائبریری اور تفریحی عمارتیں شامل ہیں۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ہاؤسنگ سکیمز کے نقشے میں روڈز اور دیگر خدمات کے لیے مختص زمین CDA کی ملکیت میں منتقل کرنی ہوگی۔
سی ڈی اے نے متعلقہ سوسائٹی کو 45 دن کے اندر زمین کی منتقلی کے لیے ہدایات جاری کی ہیں، تاکہ تمام قوانین اور ضوابط کے مطابق منصوبے کی تکمیل ہو سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔