Wednesday, December 24, 2025
ہومتازہ ترینامریکہ کی جانب سے محصولات کے ذریعے چینی صنعتوں پر دباؤ ڈالنے کی سخت مخالف کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ

امریکہ کی جانب سے محصولات کے ذریعے چینی صنعتوں پر دباؤ ڈالنے کی سخت مخالف کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ :چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے 2027 سے چین کی سیمی کنڈکٹر صنعت پر محصولات عائد کرنے کی تجویز پر چین امریکہ کی جانب سے حد سے زیادہ محصولات عائد کرنے اور غیر معقول طور پر چینی صنعت پر دباؤ ڈالنے کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

امریکی اقدام عالمی پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام میں خلل ڈالنے ، اور مختلف ممالک کی سیمی کنڈکٹر صنعت کی ترقی میں رکاوٹ، اور خود کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے گا۔لین جیان نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی غلط پالیسی جلد درست کرے۔ اگر امریکہ یکطرفہ طور پر یہ راستہ اپناتا ہے تو چین اپنے جائز حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے لازمی طور پر مناسب اقدامات اُٹھائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔