Wednesday, December 24, 2025
ہومتازہ ترینچین نے سمندری حیاتیاتی تنوع کے معاہدے کی توثیقی دستاویز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو جمع کروا دی

چین نے سمندری حیاتیاتی تنوع کے معاہدے کی توثیقی دستاویز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو جمع کروا دی

بیجنگ :چین نے سمندری حیاتیاتی تنوع کے معاہدے کی توثیقی دستاویز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو جمع کروائی ہے۔

بدھ کے روز چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ “سمندری حیاتیاتی تنوع کا معاہدہ” عالمی سمندری حکمرانی کو فروغ دینے اور بین الاقوامی سمندری نظام کی حفاظت کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ چین نے معاہدے پر پہلے ہی دن دستخط کیے اور معاہدہ نافذ ہونے سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے پاس اپنی توثیقی دستاویز جمع کروائی اور معاہدے پر دستخط کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ کثیر الجہتی نظام کیلئے چین کی حمایت اور انسانیت کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے بطور ایک بڑے اور ذمہ دار ملک کی عکاسی کرتا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔