Wednesday, December 24, 2025
ہومتازہ ترینچین کے سینٹرل ایس او ایز کی اضافی قدر 95 کھرب یوآن تک پہنچ گئی

چین کے سینٹرل ایس او ایز کی اضافی قدر 95 کھرب یوآن تک پہنچ گئی

بیجنگ:مرکزی حکومت کے زیرانتظام سرکاری ملکیت والے صنعتی و کاروباری اداروں یعنی سینٹرل ایس او ایزکے سربراہان کا اجلاس حال ہی میں بیجنگ میں منعقد ہوا۔

سال 2025 میں سینٹرل ایس او ایز کا آپریشن مستحکم طور پر آگے بڑھا ہے۔سال کے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران سینٹرل ایس او ایز کی اضافی قدر 95 کھرب یوآن رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.4 فیصد زیادہ ہے۔ رئیل اسٹیٹ کے علاوہ مستقل اثاثوں پر سرمایہ کاری 33 کھرب یوآن رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.7 فیصد کا اضافہ ہے۔

پہلے 11 ماہ میں تحقیق و ترقی کے شعبے میں سرمایہ کاری 890.16 ارب یوآن ریکارڈ کی گئی، جبکہ تحقیق و ترقی کے اخراجات کا تناسب 2.62 فیصد رہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔