Wednesday, December 24, 2025
ہومبریکنگ نیوزیو اے ای کے صدر 26 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

یو اے ای کے صدر 26 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(آئی پی ایس) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زاید النہیان 26 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سمیت مختلف اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں دو طرفہ امور اور پاک یو اے ای تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔ دورے کے دوران اہم معاشی تجارتی معاہدوں کی منظوری دی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سلیم محمد سلیم البواب الزابی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔
وزیراعظم نے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور استحکام میں معاونت کے لیے اہم شعبوں میں متحدہ عرب امارات کو مزید سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
فریقین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور ترقیاتی منصوبوں سمیت ضرورت کے وقت پاکستان کیلئے متحدہ عرب امارات کے مسلسل تعاون کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔