Wednesday, December 24, 2025
ہومبریکنگ نیوزمزید ایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی فہرست تیار، گھریلو خواتین بھی شامل

مزید ایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی فہرست تیار، گھریلو خواتین بھی شامل

اسلام آباد: (آئی پی ایس) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مزید ایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی نئی فہرست تیار کر لی۔

ذرائع کے مطابق نان فائلرز میں سے زیادہ تر کو نوٹس بھیجے جا چکے ہیں، فہرست میں گھریلو خواتین بھی شامل ہیں۔

ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلرز دستاویزات کے ساتھ 3 سال کے ٹیکس ریٹرن جمع کروائیں، ایف بی آر نان فائلرز کے شناختی کارڈ کے ذریعے آن لائن اور گھر پر نوٹس بھجوا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔