کراچی (آئی پی ایس) ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق آج مقامی مارکیٹ میں دوہزار روپے کے اضافے سے 24کیرٹ فی تولہ سونا 472862 روپےکاہوگیا ہے،اس کےعلاوہ دس گرام سونےکےبھائو 1714روپےبڑھکر 405402 روپے پرجاپہنچے۔
جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھکر 7705 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی،دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 4500 ڈالر سے تجاوز کرگیا۔
