Tuesday, December 23, 2025
ہومپاکستانوزیراعظم محمد شہباز شریف کا پی آئی اے کے 75فیصد شیئرز کی نجکاری کے حوالے سے کامیاب بڈنگ کے انعقاد پر اظہار تشکر

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پی آئی اے کے 75فیصد شیئرز کی نجکاری کے حوالے سے کامیاب بڈنگ کے انعقاد پر اظہار تشکر

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پی آئی اے کے 75فیصد شیئرز کی نجکاری کے حوالے سے کامیاب بڈنگ کے انعقاد پر اظہار تشکر۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو مبارکباد اقتدار سنبھالنے پر قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ، پی آئی اے کی نجکاری کا یہ عمل اس حوالے سے انتہائی اہم سنگ میل ہے ،الحمدللہ بولی کا عمل انتہائی شفاف رہا ، معیشت کو مزید مستحکم کرنے میں پی آئی اے اور دیگر ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری اہم کردار ادا کریگی،ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، پی آئی اے کی نجکاری اس بات کا ثبوت ہے ،ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام ریاستی اداروں کے تعاون سے ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف مشیر برائے نجکاری محمد علی، نجکاری کمیشن اور دیگر متعلقہ افراد کی کوششیں لائق تحسین ہیں، نجی شعبے کے اشتراک سے ملک کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے پر عزم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔