Tuesday, December 23, 2025
ہومپاکستانوفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کر دیے گئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کر دیے گئے ہیں۔ جس کے تحت گریڈ 22 سیکریٹریٹ گروپ کے افسر مرزا نصیر الدین اسپیشل سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن تعینات کیے گئے ہیں جب کہ ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ عالیہ شاہد کا بطور ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خزانہ تبادلہ کیا گیا ہے۔اسی طرح سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے محمد ریاض الدین خان ڈی جی پورٹ شپنگ کراچی تعینات ہوئے ہیں اور سیکریٹری گروپ گریڈ 21 کے محمد طاہر نور ایڈیشنل سیکریٹری پلاننگ ڈویژن مقرر کیے گئے ہیں۔
جوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن عمیرہ اعظم کو ایڈیشنل سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی تعینات کیا گیا ہے جب کہ ایف بی آر کی ممبر آئی آر عنبرین افتخار کا وزارت خزانہ میں ڈیپوٹیشن پر تبادلہ کیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر سرفراز درانی ایڈیشنل سیکریٹری کابینہ ڈویژن تعینات کیے گئے ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔