اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں استحکام کیلئے اہم کردار ادا کیا۔
اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کے خطے میں اہم کردار کا اعتراف فنانشل ٹائمز نے بھی کردیا، عالمی سیاست میں پاکستان کا مثبت کردار سامنے آیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں استحکام کیلئے اہم کردار ادا کیا، انہوں نے معرکہ حق میں قائدانہ صلاحیت دکھائی، سعودی عرب سے فیلڈ مارشل کو ایوارڈ ملنا سب سے بڑی کامیابی ہے، ملک میں معاشی اصلاحات نظر آ رہی ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا ہے کہ فنانشل ٹائمز کا اعتراف پاکستان کیلئے بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے، بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سفارتی تعلقات بہت خراب ہوئے، بانی پی ٹی آئی نے امریکا کو برا بھلا کہا، سعودی عرب کے ساتھ بھی تعلقات خراب کیے۔
