Tuesday, December 23, 2025
ہومتازہ ترینسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، 10گرام سونا پہلی بار 4 لاکھ روپے کا ہوگیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، 10گرام سونا پہلی بار 4 لاکھ روپے کا ہوگیا

کراچی(آئی پی ایس) سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاو 8500 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 70 ہزار 862 روپے ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 7288 روپے اضافے سے 4 لاکھ 3 ہزار688 روپے ہے، آج ملک میں 10 گرام سونے کا بھاؤ پہلی بار 4 لاکھ روپے ہوگیا ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاو 85 ڈالر اضافے سے 4485 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔