اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے کے زیر اہتمام اسلام آباد میں رہائشی و کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے پہلے دن مجموعی طور پر 13.52 ارب روپے کے پلاٹس نیلام کئے گئے ،چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر نیلامی کے عمل کی نگرانی ممبر فنانس طاہر نعیم اور انکی سربراہی میں تشکیل دی گئی آکشن کمیٹی کررہی ہے ۔
نیلام عام کے پہلے روز بلیو ایریا کا پلاٹ نمبر 15واقعہ (F-8/G-8) کو 3.52 ارب روپے میں نیلام کیا گیا، اسی طرح بلیو ایریا کا پلاٹ نمبر 17 واقعہ (F-8/G-8) کو 9.15 ارب روپے میں نیلام کیا گیا،آرچررڈ سکیم، مری روڈ کا پلاٹ نمبر C۔37 کو 42 کروڑ 20 لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا،اسی طرح آرچررڈ سکیم، مری روڈ کا پلاٹ نمبر D۔37 کو 42 کڑور روپے میں نیلام ہوا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ نیلام عام میں سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت سی ڈی اے کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے، اسلام آباد کے سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
سہہ روزہ رہائشی و کمرشل پلاٹس کی نیلامی 24 دسمبر تک جناح کنونشن میں جاری رہے گی ،نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے رہائشی و کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کیلئے پیش کئے جارہے ہیں،نیلامی میں مختلف مراکز، ای 11 ناردرن سٹرپ، ایگرو فارمز سمیت پیٹرول پمپ کے پلاٹس نیلام کئے جائیں گے ،اسی طرح سہہ روزہ رہائشی و کمرشل پلاٹس کی نیلامی میں بلیو ایریا کی تعمیر شدہ دکانوں بھی شامل ہیں ،نیلامی میں مختلف سیکٹر کے رہائشی پلاٹس بھی نیلام عام کئے جائیں گے۔
سی ڈی اے کے زیر اہتمام رہائشی و کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے پہلا روز، مجموعی طور پر 13.52ارب روپے کے پلاٹس نیلام
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
