Monday, December 22, 2025
ہومپاکستانپیپلز پارٹی کے رہنما راجہ ناصر حنیف کے قتل میں ملوث 12ملزمان کو عمر قید کی سزا

پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ ناصر حنیف کے قتل میں ملوث 12ملزمان کو عمر قید کی سزا

اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما راجہ ناصر حنیف سمیت 4 افراد کے قتل کیس میں 12 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ ناصر حنیف، ہارون قدیر، عدنان اور عمران کے قتل کے کیس میں اہم فیصلہ سنایا۔ عدالت کے مطابق مقتول راجہ ناصر حنیف اور ملزمان کے درمیان جائیداد کا تنازع تھا، جس کے نتیجے میں یہ قتل پیش آیا۔اسلام آباد کی عدالت نے 12 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ 3 ملزمان کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا۔ سزا پانے والوں میں راجہ رضی، سہیل، ساجد الرحمان، محب الرحمان، ندیم، سعد، فہد اور مہد عباسی شامل ہیں۔ ملزم فہیم عباسی، نادر، فیضان اور محمد حفیظ کو بھی سزا سنائی گئی ہے۔
مجرمان نے فائرنگ کر کے 4 افراد راجہ ناصر حنیف، ہارون قدیر، عدنان اور عمران کو قتل کیا تھا۔ عدالت نے واضح کیا کہ تمام سزا یافتہ ملزمان نے مشترکہ طور پر ان چاروں افراد کے قتل میں حصہ لیا، جس کی پاداش میں انہیں قانونی کارروائی کے تحت عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔