اسلام آباد(سب نیوز) سی ڈی اے کے زیر اہتمام اسلام آباد میں رہائشی و کمرشل پلاٹس کی نیلامی کا آغاز،نیلامی کے عمل کی نگرانی ممبر فنانس اور ان کی سربراہی میں تشکیل دی گئی اکشن کمیٹی کررہی ہے،نیلامی میں سرمایہ کاروں کی بھر پور شرکت، سہہ روزہ رہائشی و کمرشل پلاٹس کی نیلامی 24 دسمبر تک جناح کنونشن میں جاری رہے گی،اسلام آباد میں رہائشی و کمرشل پلاٹس خریدنے کا سنہری موقع ۔
نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے رہائشی و کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کیلئے پیش کئے جارہے ہیں،نیلامی میں مختلف مراکز، ای الیون،ایگرو فارمز سمیت پیٹرول پمپ کے پلاٹس نیلام کئے جائیں گے۔
اسی طرح سہہ روزہ رہائشی و کمرشل پلاٹس کی نیلامی میں بلیو ایریا کی تعمیر شدہ دکانوں بھی شامل ہیں ،نیلامی میں مختلف سیکٹر کے رہائشی پلاٹس بھی نیلام عام کئے جائیں گے ،سی ڈی اے کے سرمایہ کار دوست کے تحت متعدد اقدامات اور سرمایہ کاروں کو بھرپور فیسلیٹیشن ،کمرشل پلاٹس پر یوایس ڈالر میں ادائیگی پر اضافی 5 فیصد رعایت۔
کمرشل پلاٹس کی بولی کی منظوری کے 30 دنوں کے اندر یکمشت ادائیگی پر 5 فیصد رعایت، پہلی 25 فیصد ادائیگی کے بعد بلڈنگ پلان کی منظوری کی سہولت جبکہ 75 فیصد ادائیگی پر پلاٹ کا قبضہ حاصل کیا جا سکتا ھے، موصول ہونے والی بولیوں کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔
سی ڈی اے کے زیر اہتمام اسلام آباد میں رہائشی و کمرشل پلاٹس کی نیلامی کا آغاز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
