Monday, December 22, 2025
ہومتازہ ترینچین میں قومی ملکیتی اثاثوں سے متعلق ایک بنیادی اور جامع قانون کی تشکیل

چین میں قومی ملکیتی اثاثوں سے متعلق ایک بنیادی اور جامع قانون کی تشکیل

بیجنگ :قومی ملکیتی اثاثوں سے متعلق قانون کا مسودہ اپنی پہلی نظرثانی کے لئے چین کی14ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے 19ویں اجلاس میں پیش کیا گیا۔ قومی ملکیتی اثاثوں کے بارے میں ایک بنیادی اور جامع قانون کی تشکیل اور قومی ملکیتی اثاثوں کے لئے قانونی نظام کو بہتر بنانا ، قانون کی حکمرانی کی راہ میں قومی ملکیتی اثاثوں کے انتظام کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

اسی روز، انٹارکٹک سرگرمیوں اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق قانون کا مسودہ بھی اپنی پہلی نظرثانی کے لئے14ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے 19ویں اجلاس میں پیش کیا گیا۔ انٹارکٹک سرگرمیوں اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق قانون کا نفاذ ،عالمی انٹارکٹک گورننس میں چین کی شرکت کے لیے مضبوط قانونی مدد فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ، 14ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے 19ویں اجلاس میں 22 دسمبر کو معیاری لسانی اور تحریری چینی زبان کے قانون کے مسودے پر غور و خوض جاری رہا۔

بل کے دوسرے مسودے میں واضح کیا گیا ہے کہ آن لائن گیمز سمیت دیگر آن لائن اشاعت میں مشترکہ قومی زبان کو بنیادی زبان اور رسم الخط کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔