ابوظہبی:ابو ظہبی زیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ایم آئی ایمرٹس نے اپنی بہترین آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کو 35 رنز سے شکست دے دی۔ٹیم نےچار وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز کا ہدف کامیابی سے دفاع کیا اور پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔
ایم آئی ایمرٹس کے جونی بیئر اسٹونے 16گیندوں پر 38رنز بنائے جبکہ محمد وسیم 36 گیندوں پر 37رنزاور ٹام بانٹن نے 28گیندوں پر 38رنز سکور کئے ، نیکولس پوران نے 24 گیندوں میں ناقابل شکست 40 رنز بنائے جس میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ بولنگ میں ظہور خان نے 3 وکٹیں 16 رنز کے عوض حاصل کیں ۔نائٹ رائیڈرز کی جانب سے برینڈن میکملن نے 49 گیندوں میں ناقابل شکست 64 رنز بنائے جبکہ ایلکس ہیلز نے 27 گیندوں میں 40 رنز جوڑے، مگر یہ کوششیں ٹیم کو جیت دلانے کے لیے کافی نہ ہو سکیں۔
میچ کے دوران نائٹ رائیڈرز نے ابتدا میں میکملن اور ہیلز کی شراکت سے مضبوط آغاز کیا، تاہم عرب گل نے 10ویں اوور میں ہیلز کو آؤٹ کرکے کھیل کا رخ موڑ دیا۔آخر میں نائٹ رائیڈرز 152/7 پر محدود ہو کر رہ گئی۔ایم آئی ایمرٹس کی جانب سے جونی بیئر اسٹو اور محمد وسیم نے ابتدائی اوورز میں اچھی بیٹنگ کی، جبکہ پوران اور کیرون پولارڈ نے میچ کے آخری اوورز میں 62 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو 187/4 تک پہنچایا۔میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز ظہور خان کو دیا گیا۔
