Sunday, December 21, 2025
ہومشوبزچین کی فلمی تاریخ میں 2025 اینیمیٹڈ فلموں کا سب سے زیادہ آمدنی والا سال بن گیا

چین کی فلمی تاریخ میں 2025 اینیمیٹڈ فلموں کا سب سے زیادہ آمدنی والا سال بن گیا


بیجنگ : نیٹ ورک پلیٹ فارم کے اعدادوشمار کے مطابق، سال 2025 میں چین میں اینیمیٹڈ فلموں کی آمدنی 25 ارب یوان سے تجاوز کر گئی ہے، جو ملک کی فلمی تاریخ میں اینیمیٹڈ فلموں کا سب سے زیادہ باکس آفس ریکارڈ ہے۔

ان میں “نیژا 2″، “زوٹوپیا 2” اور “نوباڈی” نے باکس آفس پر پہلی تین پوزیشنز حاصل کی ہیں۔اب تک 2025 میں چینی فلموں کی کل باکس آفس آمدنی 50.9 ارب یوان سے زیادہ ہو چکی ہے۔ چینی فلم مارکیٹ عالمی فلم صنعت کے لیے تجارتی مواقع بھی فراہم کر رہی ہے۔ امریکی اینیمیٹڈ فلم “زوٹوپیا 2” کی عالمی آمدنی ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے،

جس میں تقریباً آدھی آمدنی چین سے حاصل کی گئی ہے۔امریکی فلم انڈسٹری کے ماہرین نے اشارہ کیا کہ چین کی مارکیٹ عالمی فلم کی صنعت کی ترقی کا مرکزی محرک بن چکی ہے۔ متعدد غیر ملکی میڈیا نے “زوٹوپیا 2” اور “ایواتار 3” سمیت ہالی ووڈ فلموں کی چین میں مقبولیت پر خصوصی توجہ دی ہے، جبکہ یہ بھی نشاندہی کی ہے کہ یہ صورتحال چین کی فلم مارکیٹ کے کھلے پن اور اس کی عالمی کشش کی مکمل عکاسی کرتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔