بیجنگ :ایک صحافی نے سوال کیا کہ، مین لینڈ کی کوسٹ گارڈ نے دوبارہ جن من کی “ممنوعہ پانیوں کی حدود” میں ایک گشت کا انعقاد کیا، اس پر ریاستی کونسل کے دفتر برائے تائیوان امور کا کیا موقف ہے؟
اس کے جواب میں چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائے تائیوان امور کے ترجمان چھئن بن حوا نے کہا کہ تائیوان، پھنگ حو، جن من اور ما زو سب چین کا حصہ ہیں۔ شا من -جن من سمندری علاقے قدیم زمانے سے دونوں کناروں کے ماہی گیروں کے روایتی علاقے ہیں ، وہاں کسی “ممنوعہ یا محدود پانیوں” کی کوئی بات نہیں ہے۔ مین لینڈ کی کوسٹ گارڈ متعلقہ سمندری علاقے میں معمول کے مطابق قانون نافذ کرنے والی گشت کرتی ہے، جو سمندر میں نظم و ضبط کو برقرار رکھنے، اور دونوں کناروں کے ماہی گیروں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اہم ہے۔ انہوں نے ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ وہ روایتی ماہی گیری کے علاقے میں دونوں کناروں کے ماہی گیروں کے مشترکہ کام کرنے کے تاریخی حقائق کو نظرانداز نہ کرے، اور بلا وجہ مین لینڈ کے ماہی گیروں کو گرفتار یا خطرناک طریقے اپنانے سے باز رہے۔ ورنہ، انہیں تمام نتائج کو برداشت کرنا ہوگا۔
