Sunday, December 21, 2025
ہومتازہ ترینرینجرز کیڈٹ کالج چکری کے یومِ والدین کی تقریب

رینجرز کیڈٹ کالج چکری کے یومِ والدین کی تقریب


اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی )رینجرز کیڈٹ کالج چکری ملک بھر کے مایہ ناز کیڈٹ کالجز میں سے ایک اقامتی اداراہ ہے۔جوکہ نصابی, ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں اپنی مثال آپ ہے۔رینجرز کیڈٹ کالج چکری نے پاکستان رینجرز( پنجاب) کے زیرِ انتظام قلیل عرصیمیں بیشمار کامیابیاںسمیٹیں اور روز بروز ترقی کی نئی منازل کی جانب اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس سال20دسمبر 2025کو رینجرز کیڈٹ کالج چکری کا چوتھا یومِ والدین روائیتیجوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔اس سال بھی ملک بھر سے کیڈٹس کے والدین اور عزیزواقارب اور معزز مہمانان نے اس پر وقار تقریب میں شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادیئے۔بریگیڈئیر سید نئیر عباس سیکٹر کمانڈر ستلج رینجرز اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔کالج کے پرنسپل بریگیڈئیر (ریٹائرڈ)ندیم اختر حسین ستارہ امتیاز ملٹری نیمہمان خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا ۔

ننھے کیڈٹس نے مہمان خصوصی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور اس کے بعدپرنسپل رینجرز کیڈٹ کالج نے مہمان خصوصی سے اساتذہ اور افسران کا تعارف کروایا۔مہمان خصوصی جب اسٹیج پر جلوہ افروز ہوئے تو کالج پریفیکٹ الحمد مصطفینے تقریب کے باقاعدہ آغاز کے لیے مہمان خصوصی سے اجازت طلب کی۔تقریب کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔کیڈٹ یحی بھٹہ نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔

جس کے بعد نوجوان کیڈٹس نے ڈرل، فزیکل ٹریننگ ، جمناسٹک , ٹائیکوانڈو اور گھوڑسواری کے شاندار مظاہرے پیش کئیاور بلاشبہ ہمیشہ کی طرح رینجر زایگزیبیشن ڈرل سکواڈ (REDS) کی پریڈ نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔کیڈٹس کے دل لبھانے والے مظاہروں کے بعدکالج کے پرنسپل بریگیڈئیر(ریٹائرڈ) ندیم اختر حسین(ستارہ امتیاز ملٹری) نے ادارہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اورا ہم کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

اس کے بعد مہمان خصوصی جناب بریگیڈئیر(ر) سید نئیر عباس سیکٹر کمانڈر ستلج رینجرزنے نصابی ،ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس اور ہاسز میں شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔کیڈٹ عبدالرحمن بھٹہ نے سال کے بہترین کھلاڑی اور کیڈٹ الحمد مصطفی نے تعلیم میں بہترین کارکردگی کیشیلڈ وصول کی۔ جبکہ کالج پریفیکٹ کیڈٹ الحمد مصطفی سال کے بہترین کیڈٹ قرار پائے۔ سال 2025 کی چمپئن ہاس ٹرافی” لیاقت ہاس نے اپنے نام کی جسے ہاس پریفیکٹ کیڈٹ علی حمز ہ نے وصول کیا۔لیکچرار سید علی حیدر نقوی نے چمپئن ہاس ماسٹر ہونے کا اعزاز حاصل کیا اور مہمان خصوصی سے شیلڈ حاصل کی۔

آخر میں مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں انعا مات حاصل کرنے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی اور رینجرز کیڈٹ کالج چکری میں فروغ تعلیم کی کوششوں اور کیڈٹس کی ہمہ پہلو تربیت اور بہترین کردار سازی کرنے پر کالج انتطامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے طلبا کو نصیحت کی کہ اپنی تمام تر صلاحیتیں حصول علم کے لیے وقف کردیں اور ملک کی تعمیروترقی اور استحکام میں اپنا کردارادا کریں۔

تقریب کا اختتام قومی ترانے پر ہوا جس کے بعد رینجرز کیڈٹ کالج چکری کے ہونہار طلبا کے تیار کیے گئے فن پاروں، سائنسی آلات اور ماڈلز کی نمائش کی گئی جسے مہمان خصوصی اور شرکا نے خوب سراہا اور طلبا کو داد دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔