Sunday, December 21, 2025
ہومبریکنگ نیوز'بھارت میں لوگ انہیں کرائے پر رہائش دینیکیلئے بھی تیار نہیں'، خواجہ آصف کی جاویداخترسے متعلق طنزیہ پوسٹ

‘بھارت میں لوگ انہیں کرائے پر رہائش دینیکیلئے بھی تیار نہیں’، خواجہ آصف کی جاویداخترسے متعلق طنزیہ پوسٹ

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر بھارتی مصنف اور شاعر جاوید اختر سے متعلق طنزیہ پوسٹ کی ہے۔خواجہ آصف کی پوسٹ میں شامل ویڈیو کلپ بھارت میں ہوئے ایک مباحثے کا ہے جس میں ایک مسلمان عالم دین کو انہیں لاجواب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

پوسٹ میں خواجہ آصف کا طنز کرتے ہوئیکہنا تھا کہ ‘ہندوتوا کے زیر اقتدار بھارت میں اپنی موجودگی کو جائز ثابت کرنیکی کوشش کرنے والے معذرت خواہ لبرلز، جہاں لوگ انہیں کرائے پر رہائش دینیکے لیے بھی تیار نہیں ہیں’۔خیال رہے کہ جاوید اختر اکثر و بیشتر پاکستان مخالف بیانات دیتے رہتے ہیں۔

رواں سال مئی میں ایک انٹرویو میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے جاوید اخترکا کہنا تھا کہ پاکستانی کہتے ہیں کہ میں جہنم میں جاں گا اور بھارتی مجھے جہادی کہتے ہیں، کہتے ہیں پاکستان چلے جا، اگر مجھے پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو میں جہنم کا انتخاب کروں گا۔بھارتی مصنف کا یہ بیان تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا جس کے بعد پاکستانی عوام اور شوبز سے تعلق رکھنے والی متعدد معروف شخصیات نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔