Sunday, December 21, 2025
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کے خلاف فیصلے پہلے سے لکھی گئی اسکرپٹ کے تحت سنائے جا رہے ہیں، علیمہ خان

عمران خان کے خلاف فیصلے پہلے سے لکھی گئی اسکرپٹ کے تحت سنائے جا رہے ہیں، علیمہ خان

راولپنڈی(آئی پی ایس ) علیمہ خان نے کہا کہ یہ ہمیں نہیں روک سکتے۔ آج جیل ٹرائل ہے اور مزید کہا کہ اہلِ خانہ کو روکنا غیر قانونی ہے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے فیصلے پر تنقید کی اور الزام عائد کیا کہ عمران خان کے خلاف فیصلے پہلے سے لکھی گئی اسکرپٹ کے تحت سنائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے تو رات ہی یہ محسوس ہو رہا تھا کہ دھند کا فائدہ اٹھا کر فیصلہ جلدی سنانا چاہتے ہیں اور فیصلے کے وقت پر سوال اٹھاتے ہوئے اس کی منطق پر بھی اعتراض کیا۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ان مقدمات کے پیچھے موجود لوگ ذہین نہیں اور وہ ان کی اسکرپٹس کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ آپ انہیں دس سال سزا دیتے ہیں یا چودہ سال؟ اس سے پہلے بھی آپ انہیں 14 سال کی سزا دے چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔