Sunday, December 21, 2025
ہومتازہ ترینچین کا اعلی سطحی کھلا پن دنیا کے لیے ایک موقع ہے،صومالین صدر

چین کا اعلی سطحی کھلا پن دنیا کے لیے ایک موقع ہے،صومالین صدر

بیجنگ :صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے چائنا میڈیا گروپ کو دئیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین کے اعلی سطحی کھلے پن سے چین-افریقہ تعاون مزید فروغ پائے گا۔ یہ دنیا کو ایک موقع فراہم کرتا ہے اور افریقہ کے لیے تو یہ اور بھی اہم ہے۔صدر محمود نے کہا کہ گزشتہ 65 سال میں صومالیہ اور چین کے درمیان تعلقات مستحکم انداز میں ترقی کرتے رہے ہیں۔ یہ تعلقات دوستی باہمی احترام اور مخلص اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں۔ دونوں ممالک کے تعاون کے دو اہم شعبے ہیں۔

پہلا شعبہ زراعت ہے۔اس وقت سب سے زیادہ فوری مسئلہ خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ دوسرا اہم شعبہ ٹیکنالوجی ہے، آج صومالیہ میں تمام مواصلاتی کمپنیز 100 فیصد چینی ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہیں۔چین صومالیہ کی آزادی کو سب سے پہلے تسلیم کرنے والے ممالک میں سے ایک تھا، اور صومالیہ مشرقی افریقہ کا پہلا ملک تھا جس نے عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے۔ صدر محمود نے کہا کہ چین ہمیشہ صومالیہ کے قومی اتحاد کی حمایت کرتا ہے اور صومالیہ کی پوزیشن کو سمجھتا اور احترام کرتا ہے۔

ہم نے بھی ہمیشہ چین کی مستحکم طور پر حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صومالیہ نے کبھی بھی تائیوان کو تسلیم نہیں کیا۔ چین کے پاس تائیوان کے معاملے کو حل کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی صومالیہ کے لیے ایک مثال ہے۔ ہم اس بات کی تلاش میں ہیں کہ مشکلات پر کیسے قابو پائیں اور ترقی و خوشحالی حاصل کریں، اور اس معاملے میں چین کے پاس بہت زیادہ تجربات ہیں۔ چین ہمیشہ سے کھلا اور جامع رویہ رکھتا ہے، عالمی برادری کے ساتھ اپنے تجربات اور تہذیبی دانش کا تبادلہ کرتا ہے۔محمود نے یہ بھی کہا کہ ہمیں چین کے پیش کردہ چار گلوبل انیشی ایٹوز کے طے کردہ فریم ورک اور اصولوں کا احترام کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ان بنیادی اصولوں کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے تحت عالمی میکانزم کو مشترکہ طور پر فروغ دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔