Monday, December 22, 2025
ہومتازہ ترینسیاچن کی بیٹیاں عالمی میتھ مقابلے میں کامیاب، گولڈ اور سلور میڈل اپنے نام

سیاچن کی بیٹیاں عالمی میتھ مقابلے میں کامیاب، گولڈ اور سلور میڈل اپنے نام

سیاچن (سب نیوز) قائد ملت پبلک سکول امیرآباد چھوربٹ، ضلع گانچھے سیاچن گلگت بلتستان کی طالبات نے عالمی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے علاقے کا نام روشن کر دیا۔ سکول کی طالبہ حرا فرمان دخترِ فرمان علی (کلاس ہفتم) نے American Mathematics Olympiad (AMO) 2025 میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کیا،

جبکہ معصومہ ابراہیم دخترِ محمد ابراہیم (کلاس پنجم) نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور میڈل جیت لیا۔ اس بین الاقوامی مقابلے میں دنیا بھر سے ہزاروں طلبہ و طالبات نے شرکت کی،

تاہم سیاچن جیسے سخت اور پسماندہ سرحدی علاقے سے تعلق رکھنے والی ان طالبات نے محدود وسائل کے باوجود غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس کامیابی کے نتیجے میں دونوں طالبات سنگاپور میں ہونے والے SIMOC اور لندن میں منعقد ہونے والے UK Global Final Competition کے لیے بھی کوالیفائی کر گئی ہیں۔

اس تاریخی کامیابی پر علاقے کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وفاقی و صوبائی حکومت سمیت سرکاری و غیر سرکاری اداروں سے طالبات اور سکول کی بھرپور حوصلہ افزائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، تاکہ مستقبل میں بھی یہاں کے بچے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔