Monday, December 22, 2025
ہومپاکستانصدر آصف علی زرداری آج سے عراق کا سرکاری دورہ کریں گے

صدر آصف علی زرداری آج سے عراق کا سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد: (آئی پی ایس) صدر مملکت آصف زرداری آج سے 24 دسمبر تک عراق کا سرکاری دورہ کریں گے۔

جاری بیان میں دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عراق کے دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری عراقی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاک عراق دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ صدر پاکستان کے اس اہم دورے میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور تعمیرِ نو کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت متوقع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔