اسلام آباد (سب نیوز)بھارت کی آبی جارحیت پر پاکستان کا بھارت سے باضابطہ رابطہ ہوا ہے۔وزارتِ آبی وسائل کے مطابق پاکستانی کمشنر برائے سندھ طاس نے معاملہ باضابطہ طور پر بھارت سے اٹھادیا اور پاکستان نے چناب میں پانی کی غیرمعمولی کمی پر بھارت سے وضاحت طلب کرلی۔
پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت ڈیڈ اسٹوریج خالی کرنا ممنوع ہے۔وزارت آبی وسائل کے مطابق 17 دسمبرسے چناب کے بہا و میں نمایاں بہتری شروع ہوئی، محکمہ آبپاشی کی جانب سے چناب کی مسلسل نگرانی جاری ہے اور چناب دریا میں پانی کے بہا ومیں غیرمعمولی کمی کے بعد استحکام آگیا۔وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ مرالہ کے مقام پرچناب میں بہا ودوبارہ معمول پر آرہا ہے لیکن 10 سے16 دسمبرتک چناب میں گزشتہ 10سال کی تاریخی سطح سے کہیں کم بہاو ریکارڈ ہوا اور چناب میں کم ترین بہا و870 کیوسک تک گرگیا تھا۔
خیال رہے کہ بھارت کی پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور دریائے چناب کا پانی روکے جانے کے بعد دریائے جہلم میں بھی پانی کی کمی ریکارڈ کی گئی۔محکمہ انہار کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ راوی لنک نہر میں پانی کا بہاو صفر ہوگیا، اپر چناب نہر میں پانی کا بہاو چھ ہزار 3 سو کیوسک ہے۔
آبی جارحیت پرباضابطہ رابطہ، پاکستان نے چناب میں پانی کی غیرمعمولی کمی پر بھارت سے وضاحت طلب کرلی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
