Sunday, December 21, 2025
ہومپاکستانپنجاب اسمبلی، نامعلوم شخص کرین پر چڑھ گیا، وزیراعلی مریم نواز سے ملاقات نہ کروانے تک نیچے نہ اترنے کا اعلان

پنجاب اسمبلی، نامعلوم شخص کرین پر چڑھ گیا، وزیراعلی مریم نواز سے ملاقات نہ کروانے تک نیچے نہ اترنے کا اعلان

لاہور (سب نیوز) پنجاب اسمبلی کے ایم پی اے ہاسٹلز کی زیر تعمیر عمارت پر ایک نامعلوم شخص کرین پر چڑھ گیا، اِس شخص نے مبینہ طور پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کا مطالبہ کیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسمبلی کا سٹاف، سکیورٹی حکام اور ریسکیو ٹیم عمارت کے گرد پہنچ گئے، نامعلوم شخص نے عمارت پر وزیر اعلی کے بینرز آویزاں کر رکھے تھے اور ایک بینر لہرا رہا تھا۔ریسکیو گاڑی ایم پی اے ہاسٹل کے باہر پہنچ گئی اور کرین کے قریب پہنچتے ہی نامعلوم شخص پیچھے کی جانب جانے لگا، جس کے بعد ریسکیو حکام اور نامعلوم شخص کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔
نامعلوم شخص کا کہنا ہے کہ جب تک مریم نواز سے ملاقات نہیں کروائی جاتی، نیچے نہیں آوں گا، جس پر ریسکیو حکام نے جواب دیا کہ آپ پہلے نیچے آئیں، پھر ملاقات کروا دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔