اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا بطور سینیٹر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی 8 دسمبر کو بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ مجموعی طور پر تین امیدوراں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جن میں عابد شیر علی، احسن افضل خان اور عبدالجبار شامل تھے۔
احسن افضل اور عبدالجبار نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے جس کے بعد عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے۔ تحریک انصاف کی جانب سے کسی نے بھی کاغذات جمع نہیں کروائے تھے۔واضح رہے کہ یہ نشست ن لیگ کے عرفان صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا بطور سینیٹر نوٹیفکیشن جاری کر دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
