Monday, December 22, 2025
ہومتازہ ترینذیشان عاشق ملک وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر

ذیشان عاشق ملک وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر

لاہور (سب نیوز)ذیشان عاشق ملک کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مشیر برائے سیاسی امور مقرر کر دیا گیا،ذیشان عاشق ملک کی تقرری پنجاب ایڈوائزرز آرڈیننس 2002 کے سیکشن 3 کے تحت کی گئی۔
نئے عہدے کے بعد ذیشان عاشق ملک کی اسپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیراعلی کی تقرری ختم کردی گئی۔ذیشان عاشق ملک کی بہترین خدمات کو سراہتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے مشیر برائے سیاسی امور مقرر کیا، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کیبنٹ ونگ نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔