Monday, December 22, 2025
ہومدنیاچین اور یوکرین کی وزارت خارجہ کا بیجنگ میں سیاسی مشاورتی اجلاس

چین اور یوکرین کی وزارت خارجہ کا بیجنگ میں سیاسی مشاورتی اجلاس

بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ کے معاون وزیر لیو بن نے بیجنگ میں یوکرین کے پہلے نائب وزیر خارجہ سرگئی کِسلِٹسیا کے ساتھ چین-یوکرین وزارت خارجہ کے سیاسی مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا۔جمعہ کے روزلیو بن نے کہا کہ چین-یوکرین تعلقات کے قیام کے بعد سے، دوستی اور تعاون ہمیشہ دوطرفہ تعلقات کا مرکزی موضوع رہے ہیں۔

فریقین نے باہمی احترام اور اعتماد، بات چیت اور رعایت، اور باہمی فائدے اور ہم آہنگی کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے دونوں ممالک کے اقتصادی و تجارتی، زرعی، سائنسی و تکنیکی، اور ثقافتی شعبوں میں تعاون میں بھرپور کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چین کی خواہش ہے کہ یوکرین کے ساتھ صدور کی سطح کے اہم اتفاق رائے کو نافذ کیا جائے اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم اور طویل مدتی بنایا جائے ۔

کِسلِٹسیا نے کہا کہ یوکرین چین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، ایک چین کے اصول کی پابندی کرتا ہے، اور دونوں ممالک کے مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کرنے اور یوکرین-چین تعلقات کو مسلسل آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔دونوں فریقوں نے یوکرین کے بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔