Sunday, December 21, 2025
ہومپاکستانتین سال نو ماہ بعد پاکستان کے ذرمبادلہ ذخائر ایک بار پھر 21ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

تین سال نو ماہ بعد پاکستان کے ذرمبادلہ ذخائر ایک بار پھر 21ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کے زرِمبادلہ ذخائر 45ماہ بعد ایک بار پھر 21ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر تقریبا چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق مجموعی زرمبادلہ ذخائر کا حجم 21 ارب 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہو گیا ہے، جبکہ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 15 ارب 88 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ کمرشل بینکوں کے پاس ڈالر ڈپازٹس 5 ارب 20 کروڑ ڈالر ہیں۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈالر ذخائر اب تین ماہ کی درآمدات کے برابر ہو چکے ہیں، جو ایک اہم معاشی سنگِ میل ہے۔ حکومت نے ڈالر ذخائر کے حوالے سے آئی ایم ایف کا مقررہ بینچ مارک بھی حاصل کر لیا ہے، جس کے تحت ذخائر کو کم از کم تین ماہ کی درآمدات کے برابر رکھنا لازم تھا۔ماہرین کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں یہ اضافہ ملکی معیشت کے استحکام کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔