اسلام آباد(سٹی رپورٹر)سابق قائد حزب اختلاف سینٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کا پاکستان میں جاپان کے سفارتخانے کا دورہ، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے، تاثرات قلمبند کرتے ہوئے ڈاکٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جاپان کے دو طرفہ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اور یہ تعلقات تجارتی ثقافتی اور سماجی شعبوں میں مزید بڑھانے کی ضرورت ہے
پاکستانی عوام جاپان کو ایک ترقی یافتہ، منظم اور محنتی قوم کے طور پر دیکھتے ہیں، جاپانی ٹیکنالوجی، وقت کی پابندی، صفائی اور اجتماعی نظم و ضبط کو پاکستان میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،پاکستانی حلقوں میں جاپان کو ایک ایسا دوست سمجھا جاتا ہے جوپاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرتاسفارتی شائستگی اور احترام کے ساتھ تعلقات رکھتا ہے۔
