Monday, December 22, 2025
ہومپاکستانستائیسویں ترمیم کے بعد کچھ لوگ خود کو عقل کل سمجھتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

ستائیسویں ترمیم کے بعد کچھ لوگ خود کو عقل کل سمجھتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

چکوال(سب نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مجھ سے اب تک کسی نے رابطہ نہیں کیا، پی ٹی آئی کی مجھ سے بات چیت صرف بیان بازی کی حد تک ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا چکوال میں مولانا عبد الرحیم کی تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 27ویں ترمیم کے بعد کچھ لوگ خود کو عقل کل سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ حکومت اقلیت کے طور پر کر رہی ہے، پیپلز پارٹی کو کچھ حاصل نہیں، نئے صوبے بنانے کے بعد ان کا انتظام کیسے چلے گا؟۔دوسری جانب جے یو آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان 21دسمبر کو لیاری میں بڑے جلسے سے خطاب کرینگے۔
راشد محمود سومرو نے عثمان پارک لیاری میں تحفظِ مدارس کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا، انھوں نے کہا کہ جے یو آئی ضلع جنوبی کراچی کی میزبانی میں لیاری جلسہ منعقد ہوگا، لیاری جلسہ ثابت کرے گا کہ لیاری اسلام پسندوں کا گڑھ ہے۔جے یو آئی کے مرکزی رہنما راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ لیاری کے عوام دین اور دینداروں سے محبت رکھنے والے ہیں۔مولانا سید حماداللہ شاہ، مولانا نورالحق اور راشد محمود سومرو، نے جلسہ گاہ مولوی عثمان پارک کا دورہ بھی کیا، جلسہ گاہ میں جے یو آئی ضلع جنوبی کی جنرل کونسل کے اجلاس سے رہنماوں نے خطاب کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔