Monday, December 22, 2025
ہومبریکنگ نیوزآسٹریلیا کا نفرت پھیلانے والوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ

آسٹریلیا کا نفرت پھیلانے والوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ

کینبرا (آئی پی ایس) آسٹریلوی حکومت نے ملک میں نفرت پھیلانے والے غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

کینبرا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلایا کے وزیراعظم نے کہا کہ اٹارنی جنرل اور وزیرِ داخلہ ایسی اصلاحات پر کام شروع کریں گے جن میں تشدد کو فروغ دینے والے کیلئے نفرت انگیز تقریر کو ایک نیا فوجداری جرم قرار دینا اور تشدد پر اکسانے والی نفرت انگیز تقریر کیلئے سزاؤں میں اضافہ شامل ہوگا۔

ان اصلاحات کے تحت آن لائن دھمکیوں اور ہراسانی کے مقدمات میں مجرم قرار دیے جانے والوں کی سزا سناتے وقت نفرت کو ایک سنگین عامل کے طور پر شامل کیا جائے گا۔ حکومت ایک نیا نظام بھی تیار کرے گی جس کے تحت ان تنظیموں کو فہرست میں شامل کیا جائے گا جن کے رہنما تشدد یا نسلی نفرت کو فروغ دینے والی نفرت انگیز تقریر میں ملوث ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔