لاہور (سب نیوز ) جسٹس میاں نذیر اختر نے کہا ہے کہ ماضی قریب میں حضرت مولانا شاہ احمد نورانی نے اسلامیان پاکستان کو جس طرح حکمت عملی کے ساتھ متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم پر جمع کیا وہ ان کا بڑا کارنامہ ہے اور ملک محبوب الرسول قادری نے خبری البم کی صورت میں نصف صدی ہر محیط ان کی جدوجہد کو قومی اخبارات کے تناظر میں مرتب کر کے بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
وہ علامہ شاہ احمد نورانی ریسرچ سینٹر پاکستان کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان کے تعاون سے مادر ملت ھال مال روڈ لاہور میں ۔۔۔ خبری البم کی تقریب پذیرائی سے صدارتی خطاب کر رہے تھے جس میں مہمان خصوصی مولانا شاہ احمد نورانی کے لاہور میں مستقل میزبان اور جمیعت علماء پاکستان کے سابق مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی تھے۔
انہوں نے کہا کہ وقت کی اہم ترین ضرورت کتاب کلچر کو عام کرنا ہے میرا پیغام ہے کتاب کتاب کتاب ۔۔ نامور صحافی مجیب الرحمن شامی ، نبیرہ اعلیحضرت کرنل ر جواد رضا خان بریلوی ، علامہ پیر محمد اسلم شہزاد قادری ، جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فرید براچہ ، ڈاکٹر مفتی کریم خان ، حضرت پیر سید حبیب عرفانی ، علامہ غلام دستگیر فاروقی ، ناہید عمران گل ، ڈاکٹر فرقان عباس ، حضرت صوفی گلزار حسین قادری خلیفہ مجاز بریلی شریف ، علامہ شاہ مظہر فرید سبحانی ، عثمان احمد کسانہ ، سابق صدر انجمن طلبہ اسلام محمد عاکف طاھر اور۔ نے بھی خطاب کیا۔
قاری محمد تنویر احمد ، متین ہاشمی نے نعت و مناقب اور صاحبزادہ سید احسان احمد گیلانی نے نظامت کے فرائض سرانجام دیے ملک اکاش اعوان کی قیادت میں کی سی یونیورسٹی لاھور اور پنجاب یونیورسٹی سے طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی ۔۔ محقق و قلم کار ممتاز ڈاکٹر خورشید احمد، بزرگ ماہر تعلیم میاں عطا محمد نعیمی صاحبزادہ سید نور آغا ، پاکپتن سے خانقاہ حضرت بابا فرید گنج شکر رح کی جامع مسجد کے خطیب علامہ عمران انور نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔۔
اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی اور جی سی یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے لیے چوہدری عبداللہ بوسال ، زہیب اعوان ، سجاد طارق ، ملک ادیب اور چوہدری عدنان آسی کو خبری البم اور دیگر کتابوں کے تحائف پیش کیے گئے پروگرام کے اختتام پر ضیافت طبع کے علاوہ ضیافت علمیہ کا اہتمام کتابوں کے تحائف کی صورت میں تقسیم کیے گئے۔
نیز ایوان کارکنان تحریک پاکستان کی طرف سے ملک محبوب الرسول قادری کی خدمات کے اعتراف میں انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی
