اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی حکومت نے سید ابرار حسین کو انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا۔اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی میں تعینات گریڈ 20کے آفیسر کو وزات موسمیاتی تبدیلی کے تحت قائم انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔انہیں فوری طور پر عہدے کا چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

