Tuesday, December 23, 2025
ہومبریکنگ نیوزامریکن سفارت خانے کی جعلی شناخت رکھنے والا افغان شہری گرفتار

امریکن سفارت خانے کی جعلی شناخت رکھنے والا افغان شہری گرفتار

اسلام آباد(آئی پی ایس ) افغان شہری کو امریکن سفارت خانے کی جعلی شناخت پر گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کا جعلی کارڈ رکھنے والا حارث نامی نوجوان افغانی باشندہ نکلا، افغان شہری دو خواتین سمیت کرولا گاڑی میں ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہوا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور انٹیلی جنس اہلکاروں نے اس شخص کی نشاندہی کر رکھی تھی، افغان شہری فراڈ کے کیسز میں پولیس کو مطلوب تھا۔امریکی سفارت خانے نے بھی افغان شہری کے بارے میں شکایت کی تھی، گرفتار افغانی کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا۔ملزم سے تحقیقات جاری ہیں، ملزم نے شہریوں سے موبائل فونز دھوکہ دہی سے لے کر فروخت کا انکشاف کیا، ملزم سے امریکن ایمبیسی کا جعلی کارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔