Monday, December 22, 2025
ہومبریکنگ نیوزپاکستان بار کونسل کے انتخابات کے نتائج کا اعلان ،اعظم نذیر تارڑ نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے

پاکستان بار کونسل کے انتخابات کے نتائج کا اعلان ،اعظم نذیر تارڑ نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان بار کونسل کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ چیئرمین پاکستان بار کونسل اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے نتائج کا اعلان کیا۔وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان بار کے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے،الیکشن جیتنے والوں میں اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون، حفیظ الرحمان چودھری کامیاب قرار،سلمان اکرم راجہ، شفقت محمود چوہان، محمد مقصور بٹر بھی کامیاب عامد سعید راں، طاہر نصراللہ وڑائچ، پیر محمد مسعود چشتی بھی الیکشن جیتنے میں کامیاب،سید قلب حسن، ثاقب اکرم گوندل و دیگر بھی کامیاب قرار پائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔