بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں جاپانی ہاؤس آف کونسلرز کے اجلاس میں تائیوان کے حوالےسے جاپانی وزیر خارجہ کے ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ جاپان اب بھی حساس مسائل پر عام لوگوں کو الجھانے کی کوشش کر رہا ہے اور چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
منگل کے روز گو جیا کھون نے کہا کہ جاپانی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز تائیوان کے معاملے پر چین۔جاپان کے مشترکہ بیان میں کچھ شقوں کا تذکرہ کیا، لیکن مشترکہ بیان میں اہم مواد کا اعادہ نہیں کیا، جیسے کہ “جاپانی حکومت عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کو چین کی واحد قانونی حکومت تسلیم کرتی ہے” اور “تائیوان عوامی جمہوریہ چین کی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے۔” جاپانی وزیر خارجہ نے قاہرہ اعلامیہ کا حوالہ دیتے ہوئے جان بوجھ کر “جاپان نے چین سے چھینا ہوا علاقہ” کے اہم بیان سے گریز کیا۔ ترجمان نے کہا کہ چین ایک بار پھر جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ سنجیدگی سے اپنے رویے پر غور کرے، غلطیوں کو درست کرے اور وزیرِاعظم تاکائیچی کے غلط بیانات کو واپس لے۔
