Monday, December 22, 2025
ہومپاکستاناوگرا نے ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی جانچ کیلئے ٹیمیں متحرک کر دیں

اوگرا نے ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی جانچ کیلئے ٹیمیں متحرک کر دیں

اسلام آباد(سب نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی جانچ پڑتال کے لیے انفورسمنٹ ٹیمیں متحرک کر دی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کو قانون کے مطابق یقینی بنانا اور صارفین کے حقوق کا تحفظ ہے۔
چیئرمین اوگرا مسرور خان نے انفورسمنٹ ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں قائم پیٹرول پمپس کا دورہ کیا جہاں پمپس کی قانونی حیثیت، لائسنس اور دیگر مطلوبہ دستاویزات کی تفصیلی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کے دستیاب اسٹاک کا بھی معائنہ کیا گیا تاکہ کسی قسم کی قلت یا غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کو روکا جا سکے۔
چیئرمین اوگرا نے ہدایت کی کہ قوانین و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کو برداشت نہ کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اوگرا قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔