Sunday, December 21, 2025
ہومپاکستانباجوڑ میں فائرنگ سے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار سمیت راہ گیر جاں بحق

باجوڑ میں فائرنگ سے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار سمیت راہ گیر جاں بحق

باجوڑ(سب نیوز) تحصیل سالارزئی میں فائرنگ سے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور ایک پولیس اہلکار اور راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔ڈی پی او کے مطابق علاقے میں بھاری نفری روانہ کی گئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن سول کالونی میں ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور دیگر سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ٹیم پرحملہ انسانیت اور قومی فریضے پر حملہ ہے، پولیو ورکرز اور ان کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا اور معصوم بچوں کے تحفظ کے لیے پولیو مہم متاثر نہیں ہونے دی جائیگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔