Sunday, December 21, 2025
ہومبریکنگ نیوزبھارتی سرپرستی میں شیخ حسینہ کا بنگلادیش میں سیاسی رہنماؤں کے قتل کا منصوبہ بے نقاب

بھارتی سرپرستی میں شیخ حسینہ کا بنگلادیش میں سیاسی رہنماؤں کے قتل کا منصوبہ بے نقاب

بھارتی سرپرستی میں شیخ حسینہ واجد کا بنگلادیش میں سیاسی رہنماؤں کے قتل کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی سیاسی کارکن پر قاتلانہ حملے کے بعد ڈھاکا نے بھارتی سفیر طلب کرلیا، بنگلادیش نے بھارت سے عثمان ہادی پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈھاکا میں عوامی لیگ کے شدت پسند کارکن کی فائرنگ سے عثمان ہادی شدید زخمی ہیں، عثمان ہادی کو بھارت کے فون نمبروں سے دھمکیاں دی گئیں۔

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو کرپشن کیس میں 21 سال قید کی سزا
بنگلا دیشی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سزا یافتہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد انتخابات متاثر کرنے کے لیے دہشت گردانہ کارروائیاں کررہی ہے، بھارت مفرور شیخ حسینہ کو آئندہ انتخابات کو متاثر کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاسی کارکن عثمان ہادی کے قتل کا منصوبہ بنگلادیش کے عام انتخابات سے پہلے بنایا گیا، بھارت میں مقیم عوامی لیگ انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کے لیے دہشت گردانہ کارروائیاں کررہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔