Sunday, December 21, 2025
ہومکھیلآئی ایل ٹی20: شارجہ واریئرز نے گلف جائنٹس کو 11 رنز سے ہرا دیا

آئی ایل ٹی20: شارجہ واریئرز نے گلف جائنٹس کو 11 رنز سے ہرا دیا

شارجہ : ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 4 میں شارجہ واریئرز نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلف جائنٹس کو 11 رنز سے شکست دے کر لگاتار دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

شارجہ واریئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔ ٹام ایبل نے 41 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ جیمز ریو نے 39 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ ڈوائن پریٹوریس نے آخری اوورز میں 13 گیندوں پر 28 رنز بنا کر اسکور کو مضبوط بنایا۔


ہدف کے تعاقب میں گلف جائنٹس کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا۔ وسیم اکرم اور تسکین احمد نے ابتدائی اوورز میں پاتھم نسانکا اور جیمز ونس کو پویلین واپس بھیج کر دباؤ بڑھا دیا۔ متھیشا پتھیرانا نے رحمان اللہ گرباز کو آؤٹ کر کے برتری مزید مستحکم کی، جس کے بعد کائل میئرز بھی صفر پر چلتے بنے۔ پاور پلے کے اختتام پر گلف جائنٹس 44 رنز پر 4 وکٹیں گنوا چکے تھے۔ گلف جائنٹس کی ٹیم 20 اوورز میں 163 رنز پر 9 وکٹوں تک محدود رہی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔