اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سید ذیشان علی نقوی نے کہا ہے کہ متاثرین اسلام آباد کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی،اور متاثرین کی اواز کو تمام فورمز پر اٹھایا جائے گا ۔متاثرین اسلام اباد الائنس کی کمیٹی کی جلد چیئرمین سی ڈی اے سمیت متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کرائی جائیں گی جبکہ وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ کے توسط سے متاثرین اسلام اباد کی اواز وزیر اعظم شہباز شریف تک پہنچائیں گے۔
وہ گزشتہ روز یہاں متاثرین اسلام اباد الائنس کمیٹی کے رہنماں سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے متاثرین اسلام اباد کمیٹی میں ملک مہربان ،کاشف قریشی، ملک جمشید، ملک سفیر، ناصر شاہ ،عزیر خان،بشارت خان، ملک غلام دستگیر ، عدنان شاہ، ملک غلام حسین، ذوالفقار علی ممبر، عمیر خان، ملک زبیر ایڈووکیٹ اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران متاثرین اسلام آباد کو درپیش مسائل، بالخصوص 2008 کے گوگل/سروے سپارکو سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سید ذیشان نقوی اور متاثرین کے نمائندوں نے متفقہ طور پر 2008 کے گوگل سپارکو سروے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے متاثرین اسلام آباد کے مقف کی بھرپور تائید کی اور ان کے ساتھ مکمل طور پر کھڑے ہونے کا واضح عندیہ دیا۔سید ذیشان علی نقوی نے کہا کہ متاثرین کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
